slotcosino Publish time 2026-2-12 20:58:05

داعش کی افغانستان میں موجودگی کے ثبوت عالمی شراکت داروں سے شیئر کیے جا چکے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555849_9544550_17_updates.jpg
---فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ داعش حملوں کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں موجود ہے، پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ داعش کی افغانستان میں موجودگی کے ثبوت عالمی شراکت داروں سے شیئر کیے جا چکے ہیں، پاکستان نہیں چاہتا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ کرکٹ کو ہتھیار نہ بنانے کے لیے کیا گیا، جبکہ بھارت کرکٹ کو بنگلادیش کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا چاہتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547037_123904_updates.jpg
پاکستان ایران کی صورتحال سے متعلق پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے: ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان اُمید کرتا ہے کہ ایران میں امن و استحکام قائم رہے گا: ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم غزہ امن بورڈ اجلاس میں شریک ہوں گے اور ان کے ہمراہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی ہوں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی شریک ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سے نئے ڈیم کی تعمیر کی تفصیلات طلب کی ہیں اور یہ تفصیلات سندھ طاس معاہدے کے تحت مانگی گئی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی پاسداری کا پابند ہے اور یکطرفہ اقدامات سے گریز کرے، بھارت میں انتہا پسندی عروج پر ہے۔
Pages: [1]
View full version: داعش کی افغانستان میں موجودگی کے ثبوت عالمی شراکت داروں سے شیئر کیے جا چکے ہیں:ترجمان دفتر خارجہ