خیبر پختونخوا: نجی اسکولوں کی ریگولیٹری اتھارٹی کے ساتھ رجسٹریشن لازمی قرار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555230_7848482_KPSchool_updates.jpgفائل فوٹومحکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے صوبے کے تمام غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے لیے پرائیوٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کو بورڈ امتحانات میں داخلہ نہیں ملے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1547094_040440_updates.jpg
خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم زنانہ ہنگو کے عملے کو معطل کردیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق معطل کیے گئے عملے میں ڈی اِی او اور ڈپٹی ڈی اِی او سمیت 6 افسران شامل ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مراسلہ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا میں بغیر رجسٹریشن کوئی نجی اسکول نہیں چل سکے گا، غیر رجسٹرڈ نجی اسکولوں کے طلبہ کو بورڈ امتحانات میں داخلہ بھی نہیں ملے گا۔
مراسلہ میں کہا گیا کہ خیبر پختونخوا پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت اسکولوں کی رجسٹریشن لازمی ہے، صوبے میں 11 ہزار 887 نجی اسکول رجسٹرڈ ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا کہ غیر رجسٹرڈ اسکولوں کی وجہ سے اسکول سے باہر بچوں کا درست اندازہ مشکل ہو رہا ہے، ایکٹ کے مطابق رجسٹریشن کے بغیر اسکول نہ کھولا جا سکتا نہ چلایا جا سکتا ہے۔
Pages:
[1]