slotcosino Publish time 2026-2-12 21:00:11

پی اے اے کا کراچی ایئر پورٹ پر مسافر کی ویڈیو کا نوٹس

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555232_2759671_Pakistan-airport-Authority_updates.jpg

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے کراچی ایئر پورٹ پر مسافر کی بنائی گئی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کے مطابق ڈائریکٹرجنرل پی اے اے آفس نے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

پی اے اے کے مطابق مسافروں کو ٹرالیوں کی عدم دستیابی کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ایئر پورٹ پر سامان کے لیے ٹرالیوں کی کمی نہیں۔

واضح رہے کہ ایک مسافر نے ویڈیو میں ٹرالی نہ ملنے کی شکایت کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: پی اے اے کا کراچی ایئر پورٹ پر مسافر کی ویڈیو کا نوٹس