اہل لاہور کی اکثریت نے بسنت منانے کا فیصلہ درست قرار دیدیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555224_5406503_Basant_updates.jpgفائل فوٹولاہوریوں کی اکثریت نے پنجاب حکومت کے بسنت فیسٹیول منانے کے فیصلے کو درست قرار دیا ہے۔
پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں اہل لاہور نے حکومت کے حفاظتی انتظامات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔
سروے نتائج کے مطابق 53 فیصد شہریوں نے فیصلے کو درست، 20 فیصد نے درمیانی رائے جبکہ 28 فیصد نے اسے غلط فیصلہ قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554868_111145_updates.jpg
خواجہ آصف کی علیمہ خان اور بچوں کے بسنت منانے کی تعریف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے علیمہ خان اور اُن کے بچوں کے بسنت منانے کی تعریف کردی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نتائج کے مطابق مردوں میں 54 فیصد جبکہ خواتین میں 50 فیصد نے بسنت سے متعلق حکومتی فیصلے کی حمایت کی۔
سروے کے مطابق 62 فیصد افراد نے حفاظتی اقدامات پر مکمل اطمینان ظاہر کیا، 25 فیصد کی درمیانی رائے جبکہ 18 فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔
نتائج کے مطابق مردوں میں 62 فیصد اور خواتین میں 63 فیصد افراد نے حفاظتی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا، سروے میں 15 سے 55 سال کی عمر کے مرد و خواتین شامل تھے۔
Pages:
[1]