جنسی اسکینڈل فائلز: ٹرمپ معافی کا اعلان کریں تو گواہی دینے کو تیار ہوں، گزلین میکسویل
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555110_6288810_%D9%85%D8%A7%D8%B4_updates.jpgفائل فوٹوکمسنوں سے زیادتی میں ملوث بدنام زمانہ امریکی جیفری ایپسٹین کی رازداں دوست گزلین میکسویل نے اراکین کانگریس سے کہا ہے کہ وہ صرف اسی صورت زبان کھولے گی جب صدر ٹرمپ کی جانب سے معافی کا اعلان کردیا جائے۔
صدر ٹرمپ نے میکسویل کو معافی دینے کا واضح جواب نہیں دیا تھا، میکسویل کو سن 2021 میں سزا سنائی گئی تھی۔
گزلین میکسویل پر ایسپٹین کے ساتھ مل کر جنسی مقاصد کے لیے کم عمر لڑکیوں کی انسانی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوگیا تھا۔ وہ ٹیکساس کی جیل میں سزا کاٹ رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554792_012532_updates.jpg
دلائی لامہ کا نام بھی ایپسٹین فائلز میں شامل، بدھ مت کے روحانی پیشوا کی وضاحت آ گئی
حال ہی میں گریمی ایوارڈز اپنے نام کرنے، تبت سے تعلق رکھنے والے بدھ مت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کا نام بھی سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی دستاویزات میں شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب ایپسٹین فائلز کے اجرا کے بعد برطانوی سیاست میں نیا بحران سامنے آگیا ہے، سابق سفیر پیٹر مینڈلسن کے ایپسٹین سے روابط سامنے آنے پر تنازع شدت اختیار کرگیا۔
واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین کو 2008ء میں کم عمر لڑکی کو جسم فروشی پر اکسانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی، اس نے 2019ء میں جیل میں اس وقت خودکشی کی جب وہ جنسی اسمگلنگ کے الزامات کا سامنا کر رہا تھا۔
ایپسٹین سے منسلک تازہ امریکی دستاویزات میں متعدد بااثر اور معروف شخصیات کے نام سامنے آنے کے بعد بعض افراد کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا پڑا، جبکہ کئی افراد کو سرکاری تحقیقات اور عوامی سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
Pages:
[1]