بھارت: کلاس روم میں قانون کی طالبہ کو گولی مار دی گئی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554841_8759417_clg_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیابھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ترن تارن میں لا کالج کی طالبہ کو کلاس روم میں گولی مار دی گئی۔ ملزم نے واردات کو انجام دینے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق لا کالج میں ایک دل دہلا دینے والاواقعہ پیش آیا، جہاں قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے فرسٹ ایئر کے طالب علم نے اپنی ہم جماعت طالبہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا اور بعد ازاں اسی پستول سے خود کو بھی گولی مار لی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-07/1544677_105702_updates.jpg
لاہور: نجی یونیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنیوالی طالبہ کو ہوش آگیا
جنرل اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاطمہ کی حالت میں نمایاں بہتری، وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا، آکسیجن سپورٹ جاری ہے، ہیمو ڈائنامکس بھی مستحکم ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
طالبہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی، جبکہ ملزم طالب علم کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ہلاک ہونے والی طالبہ کی شناخت سندیپ کور جبکہ ملزم کی شناخت پرنس راج، ساکن گاؤں مالیاں، ضلع جالندھر کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرنس راج صبح تقریباً 9 بج کر 15 منٹ پر کلاس روم میں داخل ہوتا ہے اور سندیپ کور کے پاس سے گزرتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531490_101523_updates.jpg
بھارت: 21 سالہ طالبہ کی لاش کمرے سے برآمد ، قتل کا شبہ
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی شناخت دیوی شری کے نام سے ہوئی ہے، جو آچاریہ کالج میں بیچلر آف بزنس منیجمنٹ (بی بی ایم) کی آخری سال کی طالبہ تھی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بتایا جاتا ہے کہ سندیپ نے اس سے کچھ کہا تاہم راج نے کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد وہ کلاس روم سے باہر چلی گئی۔ راج اس کے پیچھے گیا، ایک اور ہم جماعت طالبہ نے مداخلت کی کوشش کی۔
فوٹیج کے اگلے حصے میں تیسری طالبہ کو ہنستے ہوئے راج اور سندیپ کور کو کلاس روم کے پچھلے حصے کی طرف لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں طالبات آخری بینچ پر بیٹھتی ہیں جبکہ راج ان کے سامنے بیٹھ جاتا ہے۔ کچھ ہی دیر بعد سندیپ کور کھڑی ہوتی ہے، اسی دوران راج اٹھتا ہے، بیگ سے پستول نکالتا ہے، پیچھے مڑ کر سندیپ کور کے سر میں گولی مارتا ہے اور پھر چند قدم آگے جا کر خود کو بھی سر میں گولی مار لیتا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ دونوں طلبہ تارن تارن کے علاقے اُسما گاؤں میں واقع ایک لا کالج میں قانون کے پہلے سال کے طالب علم تھے۔
واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
Pages:
[1]