8 مسلم ممالک کی مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554857_5057781_west_updates.jpg8 مسلم ممالک نے مغربی کنارے سے متعلق اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق سعودی عرب، اردن، متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر اور ترکیے کے وزرائے خارجہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی خودمختاری مسلط کرنے، یہودی بستیوں کے پھیلاؤ اور نئی قانونی و انتظام قائم کرنے کے اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554812_031504_updates.jpg
اسرائیلی کابینہ نے مغربی کنارے پر کنٹرول بڑھانے کی منظوری دے دی
اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی کنٹرول مضبوط بنانے کے لیے نئے قواعد کی منظوری دے دی ہے جس پر فلسطینی حکام اور علاقائی ممالک کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں اور یہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو تیز کر رہے ہیں۔
وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ توسیع پسندانہ اسرائیلی پالیسیاں خطے میں تشدد اور عدم استحکام کو بڑھا رہی ہیں، اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد اور عالمی عدالتِ انصاف کی 2024 کی رائے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے اور اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے میں خطرناک اقدامات روکنے پر مجبور کرے۔
Pages:
[1]