slotcosino Publish time 2026-2-12 22:18:05

ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے ہرادیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555563_3332467_WIvsENG-group-C_updates.jpgفوٹو: سوشل میڈیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ سی کے اہم میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے شکست دے دی۔

ممبئی کے وانکھڈے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔

شیرفین ردفورڈ نے 76 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ روسٹن چیز نے 34 اور جیسن ہولڈر نے برق رفتار 33 رنز بنا کر اپنا حصہ ڈالا۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554188_063257_updates.jpg
ویسٹ انڈیز کی اسکاٹ لینڈ کو 35 رنز سے شکست، شیفرڈ کی ہیٹ ٹرک

183 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 19ویں اوور میں 147 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انگلینڈ کی جانب سےعادل راشد اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوفرا آرچر اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 19ویں اوور کی آخری گیند پر 166 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

سیم کرن سب سے زیادہ 43 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ جیکب بیتھیل 33 اور فل سالٹ 30 رنز بناسکے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554417_070850_updates.jpg
ٹی20 ورلڈکپ: ایک اور ایسوسی ایٹ ممبر کی زبردست کارکردگی، انگلینڈ صرف 4 رنز سے جیت سکا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 7 وکٹ پر 184 رنز بنائے اور نیپال کو جیت کےلیے 185رنز کا ہدف دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ویسٹ انڈیز کی جانب سے گوڈاکیش موتی نے 3 جبکہ روسٹن چیز نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین لوٹایا جبکہ اکیل حسین، روماریو شیفرڈ اور شمار جوزف نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس فتح کے ساتھ ہی ویسٹ انڈیز کے سپر ایٹ مرحلے کےلیے کوالیفائی کے امکانات روشن ہوگئے۔   

علم میں رہے کہ انگلینڈ کو نیپال کے خلاف بھی 4 رنز سے بمشکل کامیابی مل سکی تھی۔
Pages: [1]
View full version: ٹی20 ورلڈکپ: ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 30 رنز سے ہرادیا