سیشن کورٹ اسلام آباد: سہیل آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری، گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555203_418909_Sohail-Afridi-1_updates.jpgسہیل آفریدی - فوٹو: فائلڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کرکے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سینئر سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2026-02-06/1553592_044419_updates.jpg
9 مئی مقدمہ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف شواہد پر تنازع، عدالت نے ہدایت دی تو پوچھ گچھ کریں گے، پولیس
پشاور نو مئی کے مقدمے میں وزیراعلیٰ سہیل آ فریدی... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سماعت کے دوران عدالت نے عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Pages:
[1]