slotcosino Publish time 2026-2-12 22:55:21

ایس ای سی پی کے تحت 3 ہزار 881 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555865_5917125_SECP_updates.jpg

جنوری 2026 میں ایس ای سی پی کے تحت 3 ہزار 881 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن ہوئی۔

اسلام آباد سے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق 82 نئی کمپنیوں میں غیرملکی سرمایہ کاری شامل ہے۔

ایس ای سی پی کے اعلامیہ کے مطابق 99.9 فیصد کمپنی رجسٹریشن ایس ای سی پی کے ایز فائل سسٹم سے آن لائن مکمل کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق نئی کمپنیوں کا مجموعی ادا شدہ سرمایہ 8.4ارب روپے رہا۔ پنجاب 1998رجسٹریشنزکے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ اسلام آباد 747 رجسٹریشنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔

ایس ای سی پی کے مطابق آئی ٹی اور ای کامرس سیکٹر میں سب سے زیادہ 729 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔
Pages: [1]
View full version: ایس ای سی پی کے تحت 3 ہزار 881 نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن