slotcosino Publish time 2026-2-12 22:55:23

جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلا جائیں: طاہر اشرفی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555862_7636860_Tahir-Ashrafi_updates.jpgملک میں موجود سہولت کاروں کا جب خاتمہ ہوگا تب دیکھیں گے کہ دہشتگرد کیسے آتے ہیں؟، علامہ طاہر اشرفی - فوٹو: فائل

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلا جائیں۔

امن اتحاد اجلاس کے بعد فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 18 ہزار علماء نے پیغام پاکستان پر دستخط کیے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-13/1537166_123303_updates.jpg
افغانی علماء کا اپنی سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف استعمال نہ ہونے کے اعلامیے کا خیرمقدم کرتے ہیں، طاہر اشرفی

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے افغانستان میں کبھی کوئی دہشت گردی نہیں ہوئی، افغانستان سے پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ بھارت مئی کی شکست کا بدلہ معصوموں کا خون بہا کر لے رہا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سہولت کاروں کا جب خاتمہ ہوگا تب دیکھیں گے کہ دہشتگرد کیسے آتے ہیں؟

ریاست نے فیصلہ کرلیا کہ کوئی گڈ بیڈ نہیں، سارے طالبان بیڈ ہیں۔ مذاکرات ہر اس شخص سے ہوسکتے ہیں جو پاکستان کے آئین کو مانتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلا جائیں: طاہر اشرفی