slotcosino Publish time 2026-2-12 22:57:05

بھارت: سسرال کے ظلم اور جسم فروشی کے مطالبے پر 22 سالہ خاتون کی خودکشی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554800_9400295_News8_updates.jpg
—فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کرناٹک میں 22 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر سسرالیوں کے ظلم و ستم اور جسم فروشی کے مطالبے سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت انجانابائی شیکھر پاٹل کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش سسرال سے پھندہ لگی حالت میں ملی ہے۔

انجانابائی کی شادی 2022ء میں شیکھر پاٹل سے ہوئی تھی اور دونوں کا ایک 11 ماہ کا بچہ بھی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-27/1532392_112839_updates.jpg
بھارت: سسرالیوں کے مظالم کی شکار خاتون نے شادی کے 6 ماہ بعد ہی خودکشی کرلی

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے نیہا کے شوہر اور اس کے خاندان کے چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

متوفیہ کے والد وجے کمار کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے انجانابائی کے شوہر شیکھر پاٹل سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شکایت میں الزام لگایا گیا ہے کہ انجانا بائی کو روزانہ ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا جاتا تھا اور سسرال والے اس پر جسم فروشی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے، انکار پر اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی جس سے وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: سسرال کے ظلم اور جسم فروشی کے مطالبے پر 22 سالہ خاتون کی خودکشی