slotcosino Publish time 2026-2-12 22:57:06

چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: علیمہ خان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555193_6414366_10_updates.jpgبانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان—فائل فوٹو

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، سب کی نظریں چیف جسٹس آف پاکستان پر تھیں، انصاف ملنا بانی کا حق ہے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان صفدر کوئی اور پیغام نہیں دیں گے، نہ میڈیا سے بات کریں گے۔

علیمہ خان کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ہمت کی ہے، انہوں نے ایک وکیل کو ملاقات کی اجازت دی ہے، اب دیکھنا ہے کہ جیل انتظامیہ بیرسٹر سلمان صفدر کو کیا کہتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-13/1546450_044519_updates.jpg
سب نے دیکھا کراچی میں لوگ نکلے ہیں، علیمہ خان

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ججز کا کام عوام کو انصاف فراہم کرنا ہوتا ہے، عوام ٹیکس اپنی سہولتیں اور انصاف کے لیے دیتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر اس وقت عدالت کی نمائندگی کر رہے ہیں، وہ کل عدالت میں رپورٹ جمع کروائیں گے، ہم اپنی ملاقات کے لیے یہاں آئے ہیں۔

بانئ پی ٹی آئی کی بہن کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر بانی کے حالات پر سپریم کورٹ کو آگاہ کریں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، ججز کو اب ہمت کرنی چاہیے کیونکہ عدالتی نظام ختم ہو چکا ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ ہم ڈھائی سال سے غیر یقینی صورتِ حال میں ہیں، عدالتوں سے صرف انصاف مانگ رہے ہیں، اس وقت امتحان عدالتی نظام کا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب دیکھنا یہ ہے کہ چیف جسٹس کے احکامات پر کتنا عمل درآمد ہوتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں: علیمہ خان