slotcosino Publish time 2026-2-12 22:57:07

بھارت نے ایران کے تیل بردار جہاز بھی ضبط کر لیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554804_1386915_19_updates.jpg---فائل فوٹو

بھارت نے چابہار بندرگاہ سے خاموش واپسی کے بعد ایران کے تیل بردار جہاز بھی ضبط کر لیے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرۂ عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں 3 آئل ٹینکروں کو ضبط کیا ہے، تینوں آئل ٹینکرز کو بحیرۂ عرب میں ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر روکا گیا۔

ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ بحری جہاز ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی ایران سے منسلک تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2022-05-28/1092012_061224_updates.jpg
ایران نے یونان کے دو تیل بردار بحری جہاز ضبط کرلیے

ایران کے نیم فوجی دستے نے خلیج فارس میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریڈ کرکے دونوں جہازوں کو قبضے میں لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت امریکی پابندیاں لاگو ہونے سے قبل ایران کو طے شدہ 120 ملین ڈالرز ادا کر چکا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چابہار سے واپسی کے بعد ایرانی جہازوں کی ضبطی بھارت کے ایران کو چھرا گھونپنے جیسا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت نے ایران کے تیل بردار جہاز بھی ضبط کر لیے