عظمیٰ بخاری کی فیک وائرل ویڈیو کا کیس، سماعت 17 فروری تک ملتوی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555198_5587034_hhdo_updates.jpgعظمیٰ بخاری— فائل فوٹو
پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کی فیک ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ضلع کچہری لاہور میں ہوئی۔
مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کی۔
عظمیٰ بخاری نے اپنے وکیل علی بخاری کی وساطت سے بذریعہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست دائر کی تھی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-10-11/1399693_102502_updates.jpg
میرے کیس کی ملزمہ کے نام پر 500 سمز ہیں: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے فیک ویڈیو کیس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر ہوں، میرے پاس وسائل ہیں لیکن میں انتقام نہیں لینا چاہتی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے صوبائی وزیر عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے دورانِ سماعت صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کی بذریعہ ویڈیو لنک بیان ریکارڈ کروانے کی درخواست خارج کرتے ہوئے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے مقدمے کی آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 17 فروری تک ملتوی کر دی۔
Pages:
[1]