slotcosino Publish time 2026-2-12 22:57:09

جیل میں مشکل وقت گزرا، سوچ رہا تھا خودکشی کرلوں، ناصر جمشید

میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے معافی مانگ لی، انہوں نے کہا کہ میرا جیل میں مشکل وقت گزرا، سوچ رہا تھا خودکشی کرلوں۔

ناصر جمشید بیتے دنوں کو یاد کر کے آبدیدہ ہوگئے، انہوں نے پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں کرکٹ فینز سے معافی مانگ لی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جمشید نے کہا کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں، نئے کھلاڑیوں کو کہیں گے کہ کبھی بدعنوانی میں ملوث نہ ہوں، سزا کے بعد انہوں نے جیل میں مشکل وقت گزارا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-04-14/1340338_093650_updates.jpg
ناصر جمشید نے 7 سال بعد بالآخر اپنی غلطی پر معافی مانگ لی

سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے اپنی بیٹی کی ٹریننگ کی ویڈیو بھی پوسٹ کی اور لکھا کہ وہ اپنا ٹیلنٹ اپنی بیٹی کو منتقل کرنے کی کوشش کریں گے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ناصر جمشید نے چیئرمین پی سی بی سے درخواست کی کہ اُن کی پابندی کا ایک سال رہ گیا ہے اسے معاف کر دیں۔

انہوں نے کہا کہ والد کے ایکسیڈنٹ میں برین ہیمرج اور گھریلو حالات کے سبب پیسہ کمانے کیلئے شارٹ کٹ اختیار کیا تھا، مجھے وکیل نے ہی مشورہ دیا تھا کہ اعتراف جرم نہ کروں اور کرکٹ بورڈ سے رابطے ختم کردوں۔

خیال رہے کہ مانچسٹر کراؤن کورٹ نے ناصرجمشید کو اسپاٹ فکسنگ پر 17 ماہ قیدکی سزا سنائی تھی، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انسداد کرپشن یونٹ نے تحقیقات کے بعد ان پر 10 برس تک کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی میں ہونے والی تفتیش کے بعد سابق پاکستانی بلے باز ناصر جمشید کو 2017 میںگرفتار کیا گیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: جیل میں مشکل وقت گزرا، سوچ رہا تھا خودکشی کرلوں، ناصر جمشید