پاک بھارت میچ، آئی سی سی نے کشیدگی ختم کرنے کیلیے 5 ممالک کے کرکٹ سربراہان کو مدعو کرلیا
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان، بھارت اور بنگلادیش کے بگڑتے تعلقات پر ایک ایم فیصلہ کیا ہے جس پر عملدرآمد پاک بھارت میچ سے قبل ہوگا۔اس بات کی تصدیق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے مقامی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کی۔
انہوں نے بتایا کہ 15 فروری کو ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے ایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈ سربراہان کو مدعو کیا ہے۔ جبکہ یہ تمام سربراہان پویلین میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
اُن کے مطابق مدعو کرنے کا مقصد ان ممالک کے سربراہان کے درمیان مکالمہ کرنا ہے تاکہ مسائل کا حل نکالا جاسکے۔
مزید پڑھیں https://img.express.pk/media/images/untitled-2026-02-09t212312-6911770654312-0/untitled-2026-02-09t212312-6911770654312-0-100x90.webp
سری لنکن صدر کی وزیراعظم سے پاک بھارت میچ کھیلنے کی درخواست
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی جانب سےیہ ملاقات کولمبو میں رکھی جائے گی جو اجلاس کی صورت میں ہوگا۔
امین الاسلام کے مطابق اس اجلاس کا مقصد بھارت، بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان کشیدہ ہونے والے تعلقات کو بہتر بنانا ہے جو ورلڈکپ سے قبل کشیدہ ہوئے اور عالمی کرکٹ کا ماحول متاثر ہوا۔
اجلاس میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کے سربراہان شامل ہوں گے۔
امین الاسلام نے بتایا کہ آئی سی سی کی خواہش ہے کہ 15 فروری سے قبل یہ بیٹھک ہو اور بامعنی مذاکرات ہوں۔
Pages:
[1]