بانیٔ پی ٹی آئی ضد چھوڑ دیں، سیاست میں انا نہیں چلتی: سینیٹر حافظ عبدالکریم
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555179_6666801_Senator-Abdul-Karim-Jamiat-e-Ahl-e-Hadees_updates.jpgمرکزی امیرِ جمعیتِ اہلحدیث پاکستان سینیٹر حافظ ڈاکٹر عبدالکریم—فائل فوٹومرکزی امیرِ جمعیتِ اہلحدیث پاکستان سینیٹر حافظ ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ بورڈ میں پاکستان اور دیگر ممالک شامل ہیں، فلسطین کے خلاف کوئی سازش نہیں ہونے دیں گے۔
سینیٹر حافظ ڈاکٹر عبدالکریم نے کہا کہ میں اسلام آباد میں دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-11-01/1284776_122952_updates.jpg
سینیٹر حافظ عبدالکریم کی سینیٹ میں عربی میں تقریر
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے سینیٹ میں عربی میں تقریر کی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ان کا کہنا ہے کہ اسلام بے گناہوں کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا۔
حافظ عبدالکریم نے مذید کہا کہ بھارت اپنی شکست کا بدلہ لینا چاہتا ہے، افغانستان سے آئے دہشت گرد بھی دشمن کی سازشوں کا حصہ ہیں۔
مرکزی امیر جمعیتِ اہلحدیث نے یہ بھی کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی ضد چھوڑ دیں، سیاست میں انا نہیں چلتی۔
Pages:
[1]