slotcosino Publish time 2026-2-12 23:34:25

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی امریکا کو شکست، شائقین خوشی سے جھوم اٹھے

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی امریکا کو 32 رنز سے شکست کے بعد شائقین کرکٹ نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں امریکا کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 158 رنز تک محدود رہی۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555489_124849_updates.jpg
ٹی20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان اور شاہین آفریدی کے بڑے اعزازات

صاحبزادہ فرحان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کر لیے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

میچ کے بعد شائقین نے ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔

کئی مداحوں نے 2024ء کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں ہونے والی شکست کو یاد کرتے ہوئے اس فتح کو ’بدلہ‘ قرار دیا۔

ایک صارف نے ایکس پر لکھا کہ بدلہ میٹھا ہوتا ہے، گرین شرٹس کی شاندار کارکردگی نے امریکا کے خلاف فتح دلائی، بولرز کی محنت اور 190 رنز کا مضبوط اسکور اہم پوائنٹس حاصل کرنے کا بہترین انداز ہے۔

واضح رہے کہ یہ مسلسل فتح پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026ء کے گروپ اے میں پہلے نمبر پر لے گئی ہے، جہاں وہ اپنے روایتی حریف بھارت سے آگے ہے۔

پاکستان اور بھارت کا میچ آئندہ اتوار کو کولمبو کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کی امریکا کو شکست، شائقین خوشی سے جھوم اٹھے