slotcosino Publish time 2026-2-12 23:36:07

جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بد انتظامی، قومی اسمبلی میں احتجاج

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555170_7102663_11_updates.jpg
---فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے کراچی جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ناقص انتظامات اور بدانتظامی پر شدید احتجاج کیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ خستہ حالی کا شکار ہو رہا ہے، امیگریشن سسٹم کو اپ گریڈ کیا جانا چاہیے، ایئر پورٹ پر عوام ذلیل ہو رہے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اجلاس میں کہا کہ کراچی ایئر پورٹ پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور امیگریشن کلیئرنس اور آمد کے عمل کے دوران مسائل آ رہے ہیں۔

انہوں نے سول ایوی ایشن کی نااہلی کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جناح ایئر پورٹ کے نظام کو درست کرنے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-08/1517476_042731_updates.jpg
جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں جدید ڈیٹا سینٹر کا افتتاح

کراچی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اختیار بیگ نے کہا کہ ایئر پورٹ پر دستاویزات رکھنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ معیشت کے لیے اہمیت کا حامل ہے اور ارکان کی تجاویز کو ایڈریس کیا جائے گا، ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کی ضرورت ہے، اسلام آباد ایئر پورٹ سے متعلق فیصلہ کیا جا رہا ہے، کل متعلقہ وفاقی وزیر اس مسئلے پر جواب دیں گے۔
Pages: [1]
View full version: جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بد انتظامی، قومی اسمبلی میں احتجاج