پی ایس ایل کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن، نسیم شاہ مہنگے ترین کھلاڑی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555469_1158025_05-01_updates.jpg’جیو نیوز‘ گریب
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کا پہلا پلیئرز آکشن تمام ہوا، اس آکشن میں فاسٹ بولر نسیم شاہ فروخت کے اعتبار سے ایونٹ کے مہنگے ترین کھلاڑی کے طور پر خریدے گئے ہیں، آل راؤنڈر فہیم اشرف کچھ لاکھ کی دوری کے باعث دوسرے نمبر پر رہے۔
آکشن میں فخر زمان، ڈیوڈ وارنر، حارث رؤف، ڈیرل مچل، سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان اور اسامہ میر سمیت کئی اسٹارز کو فرنچائز نے بولی کی دوڑ جیت کر اپنے اسکواڈز کا حصہ بنالیا۔
ایکسپو سینٹر لاہور میں پی ایس ایل 11 کے لیے پلیئرز آکشن کی تقریب ہوئی، جس میں چیئرمین پی سی بی نے تمام فرنچائز مالکان میں خصوصی طور پر تیار کٹس تقسیم کیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
گلیڈی ایٹرز نے خواجہ محمد نافع کو 6 کروڑ 50 لاکھ میں خریدا۔ رائلی روسو 5 کروڑ 55 لاکھ جبکہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو 2 کروڑ 50 لاکھ میں ٹیم کا حصہ بنایا۔
لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم کو گلیڈی ایٹرز نے ایک کروڑ 25 لاکھ، بائیں ہاتھ کے اسپنر عرفات منہاس کو 1 کروڑ 10 لاکھ میں خرید لیا۔
وسیم اکرم جونیئر کو 70 لاکھ، سعود شکیل کو 65 لاکھ جبکہ بسم اللّٰہ خان اور بیون جیکبس کو 60، 60 لاکھ روپے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
پشاور زلمی
جیمز ونس کو ٹیم پشاور زلمی نے 3 کروڑ روپے میں اور خرم شہزاد کو 2 کروڑ 70 لاکھ میں خریدا، محمد حارث کو 2 کروڑ 20 لاکھ، عامر جمال کو 1 کروڑ 90 لاکھ میں پشاور کا حصہ بنے۔
آل راؤنڈر افتخاراحمد پشاور زلمی کا حصہ بن گئے، انہیں فرنچائز نے ایک کروڑ 80 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
خالد عثمان اور ناہید رانا کو پشاور زلمی نے 60، 60 لاکھ روپے میں خریدا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ
آکشن کے دوران یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کو ساڑھے 8 کروڑ جبکہ نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین کو 7 کروڑ میں خریدا۔
آل راؤنڈر عماد وسیم کو اسلام آباد یونائٹیڈ نے 4 کروڑ 20 لاکھ، محمد وسیم جونیئر کو 4 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
بائیں ہاتھ کے اسپنر مہران ممتاز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 1 کروڑ 20 لاکھ میں خرید لیا۔
میر حمزہ سجاد کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 70 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
حیدرآباد کنگز مین
پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم نے ریلے میریڈیٹ کو 4 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ سری لنکا کے کوشل پریرا کو 3 کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدا۔
فاسٹ بولر محمد علی کو 2 کروڑ 15 لاکھ، اوٹنیل بارٹمین کو ایک کروڑ 10 لاکھ جبکہ حماد اعظم کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔
ٹیم راولپنڈی
نسیم شاہ جو اس آکشن کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے انہیں راولپنڈی نے 8 کروڑ 65 لاکھ میں خریدا جبکہ نیوزی لینڈ کے بیٹر ڈیرل مچل کو راولپنڈی نے 8 کروڑ 5 لاکھ میں اپنا حصہ بنایا۔
راولپنڈی نےمحمد عامر کو 5 کروڑ 40 لاکھ میں خرید لیا جبکہ بنگلادیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین کیلئے 3 کروڑ کی کامیاب بولی لگائی۔
لاری ایونز کو ٹیم راولپنڈی نے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ عماد بٹ کو 80 لاکھ، عبداللّٰہ فضل کو 67 لاکھ 50 ہزار اور کامران غلام کو 65 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
لاہور قلندرز
لاہور قلندر نے اپنے بااعتماد کھلاڑیوں کیلئے دل کھول کر بولی لگائی اور فخر زمان کو 7 کروڑ 95 لاکھ جبکہ حارث رؤف کو 7 کروڑ 60 لاکھ میں خرید لیا۔
لیگ اسپنر اسامہ میر کو 3 کروڑ 50 لاکھ،عبید شاہ کو 2 کروڑ 70 لاکھ میں قلندرز نے خریدا جبکہ حسیب اللّٰہ خان کو لاہور قلندرز نے ایک کروڑ 10 لاکھ میں خرید لیا۔
کراچی کنگز
کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو 7 کروڑ 90 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو 5 کروڑ 85 لاکھ میں خریدا۔
ایڈم زمپا کو 4 کروڑ 50 لاکھ، میر حمزہ کو 2 کروڑ 40 لاکھ، اعظم خان 3 کروڑ 25 لاکھ میں کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔
محمد وسیم کو ٹیم کراچی کنگز نے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے میں خرید لیا جبکہ شاہد عزیز کو 92 لاکھ 50 ہزار، خزیمہ بن تنویر کو 90 لاکھ اور حمزہ سہیل کو 60 لاکھ روپے میں خریدا۔
سیالکوٹ اسٹالینز
ابھرتے ہوئے اسٹار بلے باز صاحبزادہ فرحان کو سیالکوٹ اسٹالینز نے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے میں خریدا۔
ایشٹن کو ٹیم سیالکوٹ نے 4 کروڑ 20 لاکھ جبکہ جوش فلپس کو سیالکوٹ نے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے میں خرید لیا۔
سیالکوٹ کی ٹیم نے لیچ لین شا اور ڈیلانو پوٹگیٹر کو 60، 60 لاکھ میں خریدا۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کو اعزازی بیٹ
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو اعزازی بیٹ پیش کیا گیا، محسن نقوی نے تمام فرنچائز مالکان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شکیب الحسن کو کسی نے نہیں خریدا
بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کی پیس پرائس 2.2 کروڑ تھی تاہم انہیں کسی ٹیم نے نہیں خریدا۔
فرنچائزز کیلئے 16 زیادہ سے زیادہ 21 کا اسکواڈ بنانا لازم
مختلف ٹیمیں کھلاڑیوں کی بولیاں لگا کر پی ایس ایل 11 سے قبل اپنا اسکواڈ مکمل کیا۔ ٹیمیں آکشن کے ذریعے کم از کم 16 اور زیادہ سے زیادہ 21 کھلاڑیوں کا اسکواڈ بنایا۔
16 رکنی اسکواڈ میں 5 غیر ملکی ہونا لازمی ہے جبکہ 21 رکنی اسکواڈ میں 7 غیر ملکی پلیئرز ہو سکتے ہیں اور اسکواڈ میں کم از کم 2 انڈر 23 پلیئرز کی شمولیت لازمی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555210_052258_updates.jpg
اوٹس گبسن پی ایس ایل 11 کیلئے پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ مقرر
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز پشاور زلمی نے اوٹس گبسن کو سیزن 11 کےلیے ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پی ایس ایل 11 کے پلیئرز آکشن میں 880 کھلاڑی رجسڑڈ تھے جبکہ ٹیموں کو اپنے اسکواڈ مکمل کرنے کے لیے 50 کروڑ 50 لاکھ روپے کا بجٹ حاصل تھا جہاں ری ٹین اور ڈائریکٹ سائننگ کے معاوضے بھی بجٹ میں شامل تھے۔
پلیئرز آکشن کے لیے مہمان لاہور کے ایکسپو سینٹر پہنچے۔
اس موقع لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کا بخار سر چڑھ کر بول رہا ہے، ہمیں خوشی ہو گی اگر پلیئر ڈیولپمنٹ پروگرام کے ہمارے کھلاڑی ہمیں ملیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی پی کے پلیئرز نہیں ملے تو بھی کوئی مسئلہ نہیں، لاہور قلندر سارا سال کام کرتی ہے، ہماری 10 سال کی محنت ہے، شاہین ہمارے دل میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 11 کا انعقاد مارچ میں ہوگا، ایونٹ میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کے بعد اس میں شریک ٹیموں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔
Pages:
[1]