slotcosino Publish time 2026-2-13 00:12:52

بھارت: ’ہنی مون قتل کیس‘ کے پیچھے چھپی 7 سال پرانی کہانی سامنے آ گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554743_5627120_News2_updates.jpg
—کولاج بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست راجستھان سے ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں نئی نویلی دلہن پر اپنے شوہر کے قتل کی سازش رچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

30 جنوری کی رات کو پیش آنے والے اس واقعے کو بھارتی میڈیا پر ’راجستھان ہنی مون مرڈر‘ کا نام دیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے شوہر کو ہنی مون پر قتل کروانے والی 23 سالہ انجلـی کی ملاقات 2018ء میں ایک تقریب کے دوران سنجے نامی لڑکے سے ہوئی تھی جو ایک ویٹر تھا، اس وقت انجلـی کے پاس موبائل فون نہیں تھا جس کے سبب دونوں کے درمیان رابطہ ٹوٹ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553778_121531_updates.jpg
بھارت: خاتون نے محبوب کیساتھ ملکر شوہر کو قتل کروایا، واردات حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش

بھارت میں ایک خاتون نے شادی کے 3 ماہ بعد محبوب کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو قتل کروا دیا اور واقعے کو حادثہ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بعد ازاں 2024ء میں انجلی نے موبائل فون آ جانے پر دوبارہ سنجے سے رابطہ کیا اور دونوں کے درمیان رومانوی تعلق قائم ہو گیا۔

ادھر انجلـی کے والدین نے اس کی شادی اشیش کمار سے کروا دی، رخصتی کے بعد انجلـی سسرال تو روانہ ہو گئی مگر ناخوش رہی اور اس نے سنجے کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا۔

رخصتی کے کچھ دنوں بعد انجلـی اپنے میکے گئی جہاں مبینہ طور پر اس نے سنجے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، واردات کے دن دونوں کے درمیان متعدد واٹس ایپ کالز بھی ہوئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-02/1552581_115527_updates.jpg
9 سالہ محبت چند ہفتوں میں ختم، بیوی نے شوہر کو مار کر لاش کھڑکی سے لٹکا دی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں 9 سالہ محبت شادی کے چند ہفتوں بعد ہی دم توڑ گئی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

30 جنوری کی رات کھانے کے بعد انجلـی شوہر کو سیر کے بہانے جنگل کی جانب لے گئی جہاں سنجے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہلے سے جھاڑیوں میں چھپا بیٹھا تھا۔

موقع پر پہنچتے ہی سنجے نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر پہلے اشیش پر ڈنڈوں سے حملہ کیا اور بعد میں مفلر سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا، اس واردات کو ڈکیتی ظاہر کرنے کے لیے انجلـی نے اپنے زیورات اور شوہر کا موبائل فون حملہ آوروں کو دے دیا اور خود بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525960_083122_updates.jpg
بھارت: بیوی کے ہاتھوں شوہر کا قتل، لاش ایک سال بعد گھر سے برآمد

قتل کے بعد ملزمان نے لاش کو باورچی خانے کے نیچے کھودے گئے گڑھے میں دفن کیا اور اوپر سیمنٹ اور ٹائلز لگا کر نشان مٹا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سر پر شدید چوٹ اور گلا گھونٹنے سے موت کی تصدیق ہونے کے بعد کیس کی نئے رُخ سے تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے انجلـی، سنجے اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے، انجلـی کو جیل بھیج دیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان پولیس ریمانڈ پر ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: ’ہنی مون قتل کیس‘ کے پیچھے چھپی 7 سال پرانی کہانی سامنے آ گئی