slotcosino Publish time 2026-2-13 00:15:05

جاپان پارلیمانی الیکشن، حکمران اتحاد دوتہائی اکثریت سے کامیاب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554437_2725429_JapanPM_updates.jpgاے ایف پی

جاپان میں قبل ازوقت پارلیمانی انتخابات میں حکمران اتحاد نے دوتہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔

جاپانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی64 سالہ پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائیچی کا قدامت پرست حکمراں اتحاد کامیابی کے قریب ہے۔

سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق حکمران اتحاد نے پارلیمانی الیکشن میں 310 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپانی پارلیمان کے ایوان زیریں کی 465 نشستوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے۔

اس موقع پر جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت مالیاتی پالیسی کی پائیداری کو ترجیح دے گی، ضروری سرمایہ کاری یقینی بنائی جائے گی۔

خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم تاکائیچی نے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے سیلز ٹیکس میں 8 فیصد کمی اور فوجی اخراجات بڑھانے کے وعدے کیے ہیں۔

سانائے تاکائیچی اکتوبر میں حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ بننے کے بعد وزیراعظم بنی تھیں۔
Pages: [1]
View full version: جاپان پارلیمانی الیکشن، حکمران اتحاد دوتہائی اکثریت سے کامیاب