slotcosino Publish time 2026-2-13 00:51:58

انتہا پسندوں کا دباؤ، بھارتی سپریم کورٹ کا فلم کا نام بدلنے کا حکم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555877_2369475_Pandit_updates.jpgفوٹو: اسکرین گریب

بھارتی سپریم کورٹ نے ہندی فلم ’گھوس کھور پنڈت‘ (رشوت خور پنڈت) کے نام کو ایک مخصوص برادری کے لیے توہین آمیز قرار دیتے ہوئے فلم سازوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فلم کو کسی متبادل عنوان کے ساتھ ریلیز کریں۔

عدالتِ عظمیٰ نے جمعرات کو اپنے حکم میں کہا کہ کسی بھی طبقے کو فلم کے عنوان یا مواد کے ذریعے بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

فلم کا اعلان نیٹ فلکس نے رواں ماہ اپنی نیٹ انڈیا آن نیٹ فلکس پر کیا تھا، اور اس کا پہلا ٹیزر بھی جاری کیا گیا تھا۔

تاہم، ’گھوکھور‘ (یعنی رشوت خور یا بدعنوان) کو ’پنڈت‘ کے ساتھ جوڑنے پر برہمن برادری نے شدید اعتراض کیا اور اسے توہین آمیز قرار دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554446_103017_updates.jpg
انتہا پسندوں کا احتجاج، منوج باجپائی کی فلم نیٹ فلکس سے ہٹادی گئی

بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی کی نئی نیٹ فلکس فلم گھوسٹ خور پنڈت کو عوامی تنقید اور ایف آئی آر اندراج کے بعد پلیٹ فارم سے ہٹا دیا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج ہوا، فلم کے پروڈیوسر نیرج پانڈے اور ڈائریکٹر ریتیش شاہ کے پتلے جلائے گئے جبکہ اداکار منوج باجپائی اور نیٹ فلکس کے خلاف بھی مظاہرے کیے گئے۔

یوپی کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر لکھنؤ میں فلم کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔

تاہم پروڈیوسر نیرج پانڈے نے ایک بیان میں اعتراف کیا تھا کہ فلم کے نام سے کچھ افراد کو تکلیف پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ فلم کے عنوان نے کچھ ناظرین کو دکھ پہنچایا ہے اور ہم ان جذبات کا احترام کرتے ہیں۔

نیرج پانڈے نے مزید کہا کہ تمام پروموشنل مواد، بشمول پہلا ٹیزر، یوٹیوب اور سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554201_083634_updates.jpg
فلم پر تنازع، اداکار منوج باجپائی کے پتلے نذر آتش، منہ کالا کرنے کی دھمکیاں

بھارتی فلم ساز نیراج پانڈے کی آنے والی فلم گھوس خور پنڈت (رشوت خور پنڈت) کے خلاف تنازع سڑکوں پر بھی پہنچ گیا، جہاں انتہا پسندوں نے مختل شہروں میں مظاہرے کیے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ فلم کو مکمل طور پر دیکھنے کے بعد ہی اس کے اصل پیغام کو سمجھا جا سکے گا، اس لیے جزوی جھلکیاں دیکھ کر فیصلہ کرنا درست نہیں۔

یہ فلم نیراج پانڈے اور ریتیش شاہ کی تحریر ہے اور ریتیش شاہ کی بطور ہدایتکار پہلی فلم ہے۔ اس میں منوج باجپائی، نُشرت بھروچہ، ساقب سلیم، اکشے اوبرائے اور دیویا دتہ شامل ہیں۔

فلم نیٹ فلکس پر رواں سال ریلیز کی جائے گی، تاہم ریلیز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: انتہا پسندوں کا دباؤ، بھارتی سپریم کورٹ کا فلم کا نام بدلنے کا حکم