slotcosino Publish time 2026-2-13 00:51:59

رانا ثناء کا راجا ناصر عباس کو بانی کی صحت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555876_3766471_rana_san_updates.jpgرانا ثناء اللّٰہ : فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے راجا ناصر عباس کو بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجا ناصر عباس کو جواب دیتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ حکومت، جیل اتھارٹی یا دوسری طرف سے کوئی بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کرے تو بڑا جرم ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555873_071101_updates.jpg
بانی کی بینائی کا معاملہ سینیٹ میں اٹھا دیا گیا، تحقیقات کا مطالبہ

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ ہمیں کسی ایک دن تو اکھٹا ہونا چاہیے، مل جانا چاہیے، ہم سیاستدان تو اکٹھے ہوں، ہم کب تک آپس میں لڑتے رہیں گے، ہمیں معلوم ہے اصل مجرم کون ہے، سامنے حکومت ہے ہم ان سے پوچھیں گے، یہ ذمہ دار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ فرینڈ آف کورٹ سلمان صفدر نے یہ نہیں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی شکایت پر ان کا علاج نہیں کروایا گیا، کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج کسی بہتر ڈاکٹر سے کروایا جائے، جس بھی ڈاکٹر سے چیک کروانا چاہیں کروایا جائے گا۔

رانا ثناء نے مزید کہا کہ سلمان صفدر نے رپورٹ میں سہولتوں کا ذکر کیا ہے، رپورٹ میں صفائی، باورچی، کمرے، ایکسر سائز مشین اور کھانے سمیت سب سہولتوں کا ذکر ہے۔
Pages: [1]
View full version: رانا ثناء کا راجا ناصر عباس کو بانی کی صحت پر سیاست نہ کرنے کا مشورہ