slotcosino Publish time 2026-2-13 00:54:10

ترک وزیر خارجہ کا اسلام آباد دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554401_9245057_5_updates.jpgترک وزیر خارجہ حاقان فیدان — فائل فوٹو

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسلام آباد دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اپنے ترک ہم منصب حاقان فیدان سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554146_010142_updates.jpg
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کی اسلام آباد کی مسجد پر دہشتگرد حملے کی مذمت

سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے اسلام آباد کی مسجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک قیادت کی یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔

اس موقع پر اہم علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔
Pages: [1]
View full version: ترک وزیر خارجہ کا اسلام آباد دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ تعزیت