slotcosino Publish time 2026-2-13 00:54:12

چین کی اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی مذمت، جانی نقصان پر صدمے کا اظہار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554416_2227819_China-flag_updates.jpg

چین نے اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کی ہے۔ بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے کہا کہ اسلام آباد دھماکے اور جانی نقصان پر گہرا صدمہ ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے سوگوار ہیں، ہماری ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والوں اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اس حملے کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554152_013541_updates.jpg
اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت، مبینہ حملہ آور کے 2 بھائی اور بہنوئی گرفتار

ذرائع کے مطابق گرفتاریاں ترناب فارم کے علاقے سے عمل میں لائی گئی ہیں، مبینہ خودکش حملہ آور یاسر مسلسل اپنے بہنوئی کے ساتھ رابطے میں تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

چینی وزارت خارجہ نے کہا چین قومی سلامتی و استحکام اور عوام کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں مسجد و امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 33 افراد شہید اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

نمازِ جمعہ کے دوران مسجد میں داخلے سے روکنے پر حملہ آور نے خود کو گیٹ پر اڑا لیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: چین کی اسلام آباد کی مسجد میں دھماکے کی مذمت، جانی نقصان پر صدمے کا اظہار