بالی ووڈ اداکارہ سری لیلا ڈاکٹر بن گئیں، میڈیکل ڈگری حاصل کرلی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555558_694437_Sreeleela_updates.jpgفوٹو سوشل میڈیابالی ووڈ اداکارہ سری لیلا نے اپنی میڈیکل تعلیم مکمل کر کے باضابطہ طور پر ڈاکٹر کا درجہ حاصل کرلیا۔ انہوں نے ممبئی کی ڈی وائی پٹیل یونیورسٹی سے 6 سالہ تعلیم مکمل کی، جس دوران انہوں نے فلمی کیریئر بھی جاری رکھا۔
10 فروری کو ہونے والی گریجویشن تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں نے بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
ایک تصویر میں سری لیلا کو اسٹیج پر ڈگری وصول کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ میروون رنگ کے کنوکیشن لباس میں ملبوس تھیں۔ ایک ویڈیو میں وہ ساتھی طلبہ کے ساتھ بیٹھی نظر آئیں اور ڈگری وصول کرنے کے بعد اپنے اہلِ خانہ کو گلے لگایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2022-03-02/1056562_023222_updates.jpg
دیویا بھارتی تعلیم سے جان چھڑانے کیلئے شوبز میں آئی تھی، والدہ
ممبئیآنجہانی بولی وڈ اداکارہ دیویا بھارتی نے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مداحوں نے سوشل میڈیا پر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا، ’ہم تو پاس نمبر لینا مشکل سمجھتے ہیں، انہوں نے فلموں کے ساتھ میڈیکل کیسے مکمل کیا؟‘
اسی طرح ایک اور صارف نے تحریر کیا، ’ایم بی بی ایس اتنی آسانی سے مکمل کرنا ممکن نہیں، اداکارہ واقعی بہت ذہین ہیں۔‘
کچھ مداحوں نے یاد دلایا کہ ’سری لیلا نے اس دوران تین بچوں کو بھی گود لیا‘ جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’کمال ہے ڈاکٹر سری لیلا! فلمی شوٹس، سخت شیڈول، عوامی زندگی۔۔۔ اور پھر بھی میڈیکل گریجویشن مکمل؟ یہ غیر معمولی ضابطہ ہے۔‘
Pages:
[1]