slotcosino Publish time 2026-2-13 01:32:08

بنگلادیش انتخابات: این سی پی کے چیف آرگنائزر حسنات عبداللّٰہ آگے، غیر سرکاری نتیجہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555882_8894364_hasnat_updates.jpgفوٹو: بنگلادیشی میڈیا

کومیلا کے علاقے ڈیبیڈوار 4 حلقے سے نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے چیف آرگنائزر اور 11 جماعتی اتحاد کے امیدوار حسنات عبداللّٰہ 4 پولنگ اسٹیشنز میں آگے ہیں۔

بنگلادیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

کومیلا کے علاقے ڈیبیڈوار 4 حلقے سے این سی پی کے چیف آرگنائزر اور 11 جماعتی اتحاد کے امیدوار حسنات عبداللّٰہ چار پولنگ اسٹیشنز میں آگے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555525_051335_updates.jpg
بنگلادیش: بی این پی رہنما نے ووٹ نہ دینے والوں کے گھر جلانے کی دھمکی دے دی

منظور الاحسن منشی کو ووٹرز کو دھمکانے پر الیکشن انکوائری و جوڈیشل کمیٹی نے طلب کر لیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق حسنات عبداللّٰہ کے آبائی پولنگ اسٹیشن گوپال نگر کے نتائج کے مطابق حسنات نے 3,084 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف بی این پی کے حمایت یافتہ امیدوار محمد اے جاسم الدین کو وہاں کوئی ووٹ نہیں ملا۔

میونسپل مرکز کے وارڈ 7 میں حسنات کو 1,383 ووٹ ملے، جبکہ جاسم الدین صرف 480 ووٹ حاصل کر سکے۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش انتخابات: این سی پی کے چیف آرگنائزر حسنات عبداللّٰہ آگے، غیر سرکاری نتیجہ