نوازالدین صدیقی کی جانب سے تہاڑ جیل میں قید راجپال یادیو کی خاموش مالی معاونت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555535_6250859_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار نوازالدین صدیقی نے جیل میں قید مالی بحران کے شکار اداکار راجپال یادیو کی ایک بار پھر مالی مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ راجپال یادیو ان دنوں ایک چیک باؤنس کیس میں جیل میں ہیں اور مالی پریشانیوں کا شکار ہیں
سوشل میڈیا پر یہ الزامات زیر گردش ہیں کہ انکے قریبی دوست اداکار نوازالدین صدیقی نے مشکل وقت میں اپنے انکا ساتھ نہیں دیا، تاہم نوازالدین صدیقی کے قریبی ذرائع نے ان دعووں کو مسترد کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555249_110652_updates.jpg
5 کروڑ عدم ادائیگی کیس، سیاست دان کی راجپال یادو کو 11 لاکھ کی مدد
راجپال یادو حال ہی میں سرخیوں میں آئے جب دہلی ہائی کورٹ نے ان کے چیک باؤنس کیسز میں کسی قسم کی راحت دینے سے انکار کیا اور انہیں تہاڑ جیل جانا پڑا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نوازالدین صدیقی کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ہمیشہ کی طرح وہ اس بار بھی مشکل وقت میں خاموشی سے ان کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ نوازالدین نے ان کی مدد کی ہو۔ اس سے قبل بھی وہ انھیں 10 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کر چکے ہیں۔
نوازالدین ہمیشہ ایسے اقدامات کی تشہیر کرنا پسند نہیں کرتے اور لوگوں سے اس کا ذکر نہیں کرتے، بلکہ انہوں نے اس بار بھی خاموشی سے مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ راجپال یادیو نے کئی موقعوں پر نوازالدین صدیقی کے ساتھ اپنی محبت اور دوستی کا ذکر کیا ہے۔ اسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے ان پر تنقید کی کہ مشکل وقت میں انھوں نے راجپال کا ساتھ نہیں دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554734_092150_updates.jpg
قرض تنازع: راجپال یادیو تہاڑ جیل منتقل
اپریل 2018ء میں مجسٹریٹ عدالت نے اداکار اور ان کی اہلیہ رادھا کو نیگوشی ایبل انسٹرومنٹس ایکٹ کی دفعہ 138 کے تحت سزا سنائی تھی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایک پرانے انٹرویو میں نوازالدین صدیقی نے بتایا تھا کہ جب راجپال کا اچھا وقت تو وہ جدوجہد کرنیوالے بہت سے لوگوں کی مدد کرتے اور انھیں کھلاتے پلاتے تھے۔ انھوں نے ہمارے مشکل وقت میں مدد کی اور اس حوالے سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔
انکا گھر ایک لنگر خانہ تھا جہاں ہر کوئی کھانے کے لیے جاسکتا تھا، ویسے تو وہ مذاق کرتے نظر آتے ہیں لیکن وہ بہت حساس انسان ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-04/1553311_071814_updates.jpg
راجپال یادیو کے قانونی مسائل سنگین رخ اختیار کر گئے
راجپال نورنگ یادیو کو 4 فروری تک خود کو حکام کے حوالے کرنے کو کہا گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
یاد رہے کہ راجپال یادیو نے حال ہی میں عدالتی حکم پر خود کو تہاڑ جیل کے حوالے کیا جہاں پر وہ دس برس پرانے ایک چیک باؤنس کیس میں قید ہیں۔
دریں اداکار سونو سود اور گرمیت چوہدری نے ان کی مدد کی اپیل کی ہے جبکہ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنے ایمپلائز نے بدھ کو انڈسٹری پر زور دیا کہ وہ راجپال کا ساتھ دیں۔
Pages:
[1]