slotcosino Publish time 2026-2-13 01:33:06

بنگلادیش: 12 فروری کو ہونےوالے انتخابات تک بھتہ لینا بند کردیں، بی این پی امیدوار کی ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554215_6658249_sarwar_updates.jpgفوٹو: بنگلادیشی میڈیا

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کے نامزد امیدوار سرور جمال نظامنے بھتہ خوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 12 فروری کو ہونے والے انتخابات تک اپنی سرگرمیاں روک دیں۔

چٹوگرام-13 کے حلقے سے بی این پی کے نامزد امیدوار سرور جمال نظام نے کھلے عام بھتہ خوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ 12 فروری کو ہونے والے قومی انتخابات تک اپنی سرگرمیاں روک دیں۔

انہوں نے گزشتہ شب انورا اپازیلہ کے علاقے چھاتاری میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہاں بدامنی، دہشت گردی اور بھتہ خوری ہو رہی ہے۔ میں ان تمام لوگوں سے جو بھتہ خوری میں ملوث ہیں، ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ براہِ کرم 12 تاریخ تک بھتہ خوری نہ کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553869_103427_updates.jpg
بنگلادیش: امیر جماعت اسلامی کا بی این پی چیئرمین کو عوامی مباحثے کا چیلنج

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بنگلا دیش میں سیاسی جواز صرف آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے ہی حاصل ہو سکتا ہے، اور شفافیت و اعتماد کے بغیر کوئی بھی انتخابی نتیجہ عوامی قبولیت حاصل نہیں کر سکتا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کی اس تقریر کی ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد اس پر بڑے پیمانے پر بحث شروع ہوگئی۔

سرور جمال نظام نے بھتہ خوروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نےمجرمانہ سرگرمی کے ذریعے بی این پی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی تو کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔

ویڈیو سے متعلق سرور جمال نظام نے کہا کہ میری وارننگ ان عناصر کے خلاف تھی جو انتخابی موسم میں بی این پی کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے صاف الفاظ میں کہا تھا کہ عوام کو ہراساں کرنا بند کریں۔ ان حصوں کو کاٹ کر تنازع کھڑا کرنا ووٹروں کو گمراہ کرنے کی بدنیتی پر مبنی کوشش ہے۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش: 12 فروری کو ہونےوالے انتخابات تک بھتہ لینا بند کردیں، بی این پی امیدوار کی ویڈیو وائرل