slotcosino Publish time 2026-2-13 02:10:34

راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل ریکارڈ کرایا گیا بیان سامنے آ گیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555513_440705_9_updates.jpg
راجپال یادیو— فائل فوٹو

معروف بھارتی کامیڈین راجپال یادیو کا چیک باؤنس کیس میں 16 سالہ قانونی جنگ میں ناکامی کے بعد تہاڑ جیل جانے سے قبل ریکارڈ کرایا گیا بیان سامنے آ گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجپال یادیو نے پولیس کو گرفتاریدینے سے پہلے ایک آفیشل بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555473_120622_updates.jpg
راج پال یادیو تہاڑ جیل میں کیوں قید ہیں؟ 90 ملین روپے کے چیک باؤنس کیس کی وضاحت

معروف بھارتی کامیڈین راجپال یادیو چیک باؤنس کیس میں 16 سالہ قانونی جنگ میں ناکامی کے بعد تہاڑ جیل میں قید ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کامیڈین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کیا کروں، میرے پاس پیسے نہیں ہیں اور کوئی حل نظر نہیں آ رہا ہے، ہم یہاں سب اکیلے ہیں، کوئی دوست احباب نہیں ہیں اورمجھے اس مشکل سے خود ہی نمٹنا ہے۔

واضح رہے کہدہلی ہائی کورٹ نے راجپال یادیو کو چیک باؤنس ہونے کے متعدد مقدمات میں پولیس کو گرفتاری دینے کا حکم دیا تھا۔

جس کے بعد کامیڈین نے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دے دی تھی۔
Pages: [1]
View full version: راجپال یادیو کا جیل جانے سے قبل ریکارڈ کرایا گیا بیان سامنے آ گیا