slotcosino Publish time 2026-2-13 02:12:05

رنویر سنگھ کو لارنس بشنوئی گینگ کی سنگین دھمکیاں، سیکیورٹی ہائی الرٹ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555486_1783151_5_updates.jpg
رنویر سنگھ—فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کو مبینہ دھمکی آمیز وائس میسج موصول ہونے کے بعد ان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار کو واٹس ایپ پر ایک وائس نوٹ بھیجا گیا جس میں کروڑوں روپے کا مطالبہ کیا گیا اور بھیجنے والے نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک قرار دیا ہے۔

واقعے کے بعد رنویر سنگھ نے فوری طور پر ممبئی پولیس کو آگاہ کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-12/1536821_091252_updates.jpg
پاکستان مخالف پروپیگنڈا ’دھریندر‘ کو مہنگا پڑ گیا، کئی ممالک میں پابندی کا سامنا

حال ہی میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی فلم دھریندر کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے طور پر اداکار کی رہائش گاہ کے باہر اضافی پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں جبکہ نجی سیکیورٹی گارڈز بھی تعینات ہیں، دوسری جانب تکنیکی ٹیمیں وائس نوٹ کے ماخذ کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔

یہ دھمکی اس واقعے کے چند روز بعد سامنے آئی ہے جب فلمساز روہت شیٹی کی ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع رہائش گاہ کے باہر رات گئے فائرنگ کی گئی تھی۔

اطلاعات کے مطابق 9 منزلہ عمارت پر کم از کم 5 گولیاں چلائی گئیں جن میں سے 1 گولی پہلی منزل پر موجود جم کے شیشے سے ٹکرائی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

تفتیشی حکام اس بات کی بھی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

اس سے قبل لارنس بشنوئی گینگ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے روہت شیٹی کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد مبینہ طور پر ارجو بشنوئی نامی شخص کی آڈیو بھی منظرعام پر آئی تھی۔
Pages: [1]
View full version: رنویر سنگھ کو لارنس بشنوئی گینگ کی سنگین دھمکیاں، سیکیورٹی ہائی الرٹ