ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555127_8150409_02-01_updates.jpg—فوٹو بشکریہ کرک انفو
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 10ویں میچ میں نیدر لینڈز نے نمیبیا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
بھارت کے دارالحکومت دہلی میں کھیلے گئے میچ میں نیدر لینڈز نے 157 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈ نے ناقابل شکست 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کولن ایکرمین نے 32 رنز بنائے۔
نمیبیا کی طرف سے برنرڈ شارلٹ، روبین اور جان نکلول نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 10ویں میچ میں نمیبیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے تھے۔
نمیبیا کی جانب سے جان نکول نے 40 اور جان فرائی لنک نے 30 رنز اسکور کیے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554801_065555_updates.jpg
ٹی20 ورلڈکپ: زمبابوے نے عمان کو 8 وکٹوں سے ہرادیا
کولمبو میں کھیلے جا رہے میچ میں زمبابوے نے عمان کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
نیدر لینڈز کی جانب سے لوگان وین بیک اور بس ڈی لیڈ نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ اریان دت اور فریڈ کلاسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ نیدر لینڈز نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیاتھا۔
یاد رہے کہ نمیبیا کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء میں یہ پہلا میچ تھا جبکہ نیدر لینڈز کو پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Pages:
[1]