پاکستان ٹیم کو بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی اجازت، شاہد آفریدی کا بیان سامنے آ گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555160_5595861_af_updates.jpg— فائل فوٹو
پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے فیصلے پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردِعمل سامنے آ گیا۔
اس حوالے سے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ کی اسپرٹ برقرار رہی، حکومتِ پاکستان نے میچ میں شرکت کا فیصلہ کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وقار کو محفوظ کیا۔
شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اپنے فیصلے سے کھیل کے عالمی استحکام کو بھی یقینی بنایا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ جیت گئی جس کا مطلب ہے کہ فاصلوں کو کم کرنے میں کھیل پُل کا کردار ادا کرتا رہے گا۔
یاد رہے کہ پیر کی شب پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ آئی سی سی کی پریس ریلیز کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف 15 فروری کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا گروپ میچ کھیلنے کی ہدایت کی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555112_085906_updates.jpg
پاکستان کا بھارت کیخلاف کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کے 174 ملین ڈالرز بچ گئے: بھارتی میڈیا
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسرشپ کی مد میں لگایا گیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے انعقاد کے فیصلے سے آئی سی سی کے 174 ملین امریکی ڈالرز بچ گئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا ہے، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
Pages:
[1]