slotcosino Publish time 2026-2-13 02:48:51

عروب جتوئی کے موبائل کا فرانزک کروانے کی استدعا منظور

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-11/1555463_4087678_ar_updates.jpg
عروب جتوئی— فائل فوٹو

سیشن کورٹ لاہور نے جوئے کی ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں عروب جتوئی کے موبائل کا فرانزک کروانے کی استدعا منظور کر لی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور علی قریشی نے ملزم ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ عروب جتوئی کا موبائل فرانزک کروانا ہے جس کے لیے مہلت دی جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-29/1523866_105455_updates.jpg
ڈکی بھائی کی تفتیش کرنے والے افسران 90 لاکھ روپے رشوت کے الزام میں زیر تفتیش

پاکستانی یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کا کیس سلجھتے سلجھتے مزید الجھ گیا، ان کی تفتیشی ٹیم ہی پکڑی گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عدالت نے این سی سی آئی اے کے تفتیشی افسر کی استدعا کو منظور کر لیا۔

عدالت میں ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ موبائل فرانزک کی رپورٹ ایک دو ہفتوں میں نہیں آتی، رمضان کے بعد کی تاریخ دی جائے۔

اس پر عدالت نے ملزمہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 24 مارچ تک توسیع کر دی۔

جج منصور قریشی نے کہا کہ ملزمہ آئندہ اپنی حاضری یقینی بنائے، عبوری ضمانت میں حاضری معافی اب نہیں ملے گی۔
Pages: [1]
View full version: عروب جتوئی کے موبائل کا فرانزک کروانے کی استدعا منظور