سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کی اسلام آباد کی مسجد پر دہشتگرد حملے کی مذمت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554146_5509296_UN-Secertary-General-Antonio_updates.jpgسیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس—فائل فوٹو
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے اسلام آباد کی مسجد پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عبادت گاہوں اور شہریوں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔
سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ نے مطالبہ کیا ہے کہ حملے کےذمے داروں کی نشاندہی کر کے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2024-10-03/1397044_105224_updates.jpg
گوتیرس پر پابندی اسرائیل کا یو این اسٹاف پر ایک اور حملہ ہے: اقوامِ متحدہ
اسرائیل کی جانب یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ملک میں داخلے پر پابندی پر اقوامِ متحدہ نے ردِعمل دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے دہشت گرد حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کی ہے اور کہا ہے کہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
سیکریٹری جنرل یو این انتونیو گوتریس نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی کے خلاف پاکستانی حکومت اور عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
Pages:
[1]