مسئلہ فلسطین اس بات کا امتحان ہے کہ آیا بین الاقوامی قانون کی کوئی حیثیت ہے؟ ایرانی وزیرِ خارجہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554154_7499838_11_updates.jpg—فائل فوٹوایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین اس بات کا امتحان ہے کہ آیا بین الاقوامی قانون کی کوئی حیثیت ہے؟
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ فلسطین مغربی ایشیاء اور اس سے باہر انصاف کا بنیادی سوال ہے، فلسطین ہمارے خطے کا اسٹریٹجک اور اخلاقی قطبِ نما ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے کمزوروں کے تحفظ کے لیے موجود ہیں یا طاقت وروں کے مفادات کو جواز فراہم کرتے ہیں؟ ماضی میں فلسطینی بحران کو غیر قانونی قبضے اور بنیادی حقوق کی نفی کا نتیجہ سمجھا جاتا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-15/1546992_090618_updates.jpg
ایران میں لوگوں کو پھانسی دینے کا کوئی منصوبہ نہیں: ایرانی وزیر خارجہ
جون جیسی غلطی دوبارہ نہ دہرائیں، ورنہ وہی نتیجہ نکلے گا جو پہلے نکلا تھا: عباس عراقچی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اب یہ بحران اس حد سے کہیں آگے بڑھ چکا ہے، غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ محض جنگ یا دو برابر فریقوں کے درمیان تنازع نہیں۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ غزہ میں شہری زندگی کو بڑے پیمانےپر جان بوجھ کر تباہ کیا جا رہا ہے، یہ نسل کشی ہے۔
Pages:
[1]