slotcosino Publish time 2026-2-13 02:48:57

ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی کرکٹرز پر فیملیز ساتھ رکھنے کی پابندی برقرار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555124_2314995_2_updates.jpg
---فائل فوٹو

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے فیملیز ساتھ رکھنے سے متعلق بورڈ سے رابطہ کیا، تاہم بورڈ نے واضح کر دیا کہ اسکواڈ کے اراکین فیملیز ساتھ نہیں رکھ سکتے۔

بھارتی بورڈ نے ٹیم مینجمنٹ کو جواب دیا کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی فیملیز نہیں رہ سکتیں، اگر کھلاڑی چاہیں تو وہ اپنی فیملیز کے لیے الگ انتظامات کر سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555112_085906_updates.jpg
پاکستان کا بھارت کیخلاف کھیلنے کا فیصلہ، آئی سی سی کے 174 ملین ڈالرز بچ گئے: بھارتی میڈیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسرشپ کی مد میں لگایا گیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹس کے مطابق بھارتی اسکواڈ کو 45 روز سے زائد کے اوے ٹور پر زیادہ سے زیادہ 14 روز تک فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت ہے، تاہم موجودہ ایونٹ کے دوران یہ اجازت نہیں دی گئی۔

بھارتی ٹیم گروپ مرحلے کے 3 میچز اپنے ہی ملک میں کھیلے گی، جبکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل باہمی سیریز کے دوران بھی کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی بورڈ نے 2025ء میں دورۂ آسٹریلیا کے بعد فیملیز سے متعلق گائیڈ لائنز جاری کی تھیں۔
Pages: [1]
View full version: ٹی 20 ورلڈ کپ: بھارتی کرکٹرز پر فیملیز ساتھ رکھنے کی پابندی برقرار