امریکا: ریسٹورینٹ کے باورچی نے گرم ڈیپ فرائیر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554160_2046729_%D8%AC%D8%AC%DA%86%DA%86_updates.jpg— فائل فوٹوامریکی ریاست پنسلوانیا کے ریسٹورنٹ میں باورچی کی خودکشی کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنسلوانیا میں ریسٹورنٹ کے ایک ملازم نے مبینہ طور پر گرم ڈیپ فرائیر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔
لائکومنگ کاؤنٹی فائر اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے مطابق مذکورہ شخص نے مبینہ طور پر اپنے کپڑے اتارنے کے بعد ڈیپ فرائیر میں سر کے بل چھلانگ لگائی، جو شدید جھلسنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا، جبکہ واقعے کے دوران ایک ملازمہ بھی زخمی ہو گئی، جو اسے روکنے کی کوشش کر رہی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-04/1553245_110250_updates.jpg
بھارت: والدین کے آن لائن گیم پر پابندی لگانے پر 3 بیٹیوں نے نویں منزل سے کود کر خودکشی کر لی
خودکشی کرنے والی لڑکیوں کی شناخت 12 سالہ پاکھی، 14 سالہ پراچی اور 16 سالہ وشیکا کے طور پر ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ جمعے کو پیش آیا، ملازم کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ریسٹورینٹ انتظامیہ اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے اسے خودکشی کی کوشش قرار دیا ہے۔
نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد ریسٹورنٹ کو چند دن کے لیے بند کر دیا گیا تھا، تاہم اب اسے دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا، جہاں کئی افراد نے اس شخص کی ممکنہ ذہنی صحت کے مسائل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
Pages:
[1]