بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا شکریہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554861_3526537_BCB_updates.jpgفائل فوٹوبنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ معاملے پر پاکستان کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔
سری لنکا اور یو اے ای کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست کردی۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مثبت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔
بی سی بی نے چیئرمین پی سی بی کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دوران ہمارا ساتھ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-08/1554436_100210_updates.jpg
آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کی کوششیں تیز کردیں، بھارت سے میچ کھلانے کے جتن شروع
محسن نقوی،عمران خواجہ اور بنگلا دیش کرکٹ کے صدر امین الاسلام میٹنگ میں شریک ہیں، تینوں پارٹیوں کے مذاکرات رات 9 بجے تک مکمل ہونے تھے، مذاکرات کا وقت مزید بڑھا دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔
اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔
بعدازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
بعد ازاں آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کی کوششیں کیں اور اس سلسلے میں آئی سی سی کی ڈپٹی چیئرمین، صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان 4 گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی۔
قبل ازیں سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے انہیں پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرکے اور ٹیم کو میچ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔
Pages:
[1]