آئی سی سی نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554863_6009339_ICC_updates.jpgفائل فوٹوانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پی سی بی اور بی سی بی کے ساتھ مذاکرات کی تفصیلات جاری کردیں۔
ایک بیان میں آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 مس کرنے پر بنگلادیش پر کوئی جرمانہ عائد نہیں ہوگا، اسے آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی بھی دی جائے گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ 2028 سے 2031 کے درمیان ایک ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔
خیال رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی تھی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔
اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554861_100609_updates.jpg
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کا شکریہ
بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے بیان جاری کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین کا خاص طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دوران ہمارا ساتھ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بعدازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔
بعد ازاں آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کی کوششیں کیں اور اس سلسلے میں آئی سی سی کی ڈپٹی چیئرمین، صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان 4 گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی۔
Pages:
[1]