غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے فنڈ ریزنگ، بورڈ آف پیس کا اجلاس 19 فروری کو کرانے پر غور
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-07/1554129_5110370_Gaza-city-after-Israeli-Assualt_updates.jpg—فائل فوٹوامریکی وائٹ ہاؤس نے بورڈ آف پیس کے تحت عالمی رہنماؤں کا پہلا اجلاس 19 فروری کو کرانے پر غور شروع کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق بورڈ آف پیس کے اجلاس میں غزہ کی تعمیرِ نو کے لیے فنڈ ریزنگ کانفرنس بھی متوقع ہے۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کی تیاری ابتدائی مراحل میں ہے تاہم تبدیلی بھی ممکن ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-22/1549334_115936_updates.jpg
غزہ کیلئے ٹرمپ کا ’بورڈ آف پیس‘ میں پاکستان، سعودی عرب اور قطر سمیت 9 ممالک شامل
غزہ میں جنگ بندی، تعمیرِ نو اور مستقل امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بنائے گئے ’بورڈ آف پیس‘ میں مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا کے 9 ممالک شامل ہو گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
قبل ازیں غزہ میں جنگ بندی، تعمیرِ نو اور مستقل امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بنائے گئے ’بورڈ آف پیس‘ میں مشرقِ وسطیٰ اور ایشیاء کے کئی مملک شامل ہوئے ہیں اور پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، انڈونیشیا، مصر، اردن، کویت اور قطر کے وزرائے خارجہ نے اس بورڈ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
Pages:
[1]