slotcosino Publish time 2026-2-13 03:28:08

سری لنکن صدر کی درخواست پر پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ میچ کھیلنے کا فیصلہ، ذرائع

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554858_8037359_PAK-ind_updates.jpg

سری لنکن صدر کی درخواست پر پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے خلاف گروپ میچ کھیلنے پر آمادہ ہوگیا۔ دونوں ٹیمیں شیڈول کے مطابق 15 فروری کو گروپ اے کا اپنا میچ کھیلیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا میچ کھیلیں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554856_092154_updates.jpg
وزیراعظم شہباز شریف سے سری لنکن صدر کا رابطہ، بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کی درخواست

سری لنکن صدر نے بھارت سے میچ کھیلنے کے لیے وزیراعظم سے درخواست کردی اور کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا میں منعقدہ پاک بھارت میچ کھیلنا چاہیے: اعلامیہ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

خیال رہے کہ بنگلادیش کی جانب سے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر اپنی ٹیم کےلیے سیکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے وینیوز کی تبدیلی کی درخواست کی جسے آئی سی سی نے مسترد کردیا۔

اس پر بنگلادیش نے احتجاجاً ایونٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تو آئی سی سی نے بنگلادیش سے بات کرنے کے بجائے ایونٹ سے بنگلادیش کو نکال کر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا۔

بعدازاں پاکستان نے کرکٹ کونسل کے اس اقدام کو دہرا معیار قرار دیا اور بنگلادیش کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے کرکٹ کی دنیا کو ہلا کر رکھ دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-09/1554847_083710_updates.jpg
آئی سی سی کیساتھ چیزیں چل رہی ہیں، اطلاع آتی ہے تو شیئر کریں گے، محسن نقوی

جب کوئی خود چل کر آجائے تو بہت سی باتیں بھول جانا چاہیے: چیئرمین پی سی بی https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بعدازاں آئی سی سی نے پاکستان کو منانے کی کوششیں کیں اور اس سلسلے میں آئی سی سی کی ڈپٹی چیئرمین، صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان 4 گھنٹے سے زائد طویل ملاقات ہوئی۔

قبل ازیں سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کرکے انہیں پاکستان ٹیم کو بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرکے اور ٹیم کو میچ کھیلنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: سری لنکن صدر کی درخواست پر پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹی20 ورلڈکپ میچ کھیلنے کا فیصلہ، ذرائع