زین ملک کی بیٹی والد کیخلاف کیریئر بنانے کی خواہشمند، برطانوی گلوکار کا دلچسپ انکشاف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555888_4286928_Zayn-and-daughter_updates.jpgبرطانیہ کے معروف گلوکار زین ملک نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی پانچ سالہ بیٹی خائی انکی طرح نہیں بلکہ کورین پاپ اسٹار بننے کی خواہشمند ہے۔
پوڈکاسٹ کال ہر ڈیڈی میں بات کرتے ہوئے سابق ون ڈائریکشن سنگر نے بیٹی کی موسیقی میں دلچسپی کے بارے میں بتایا۔
زین کا کہنا تھا کہ “وہ یقیناً کے-پاپ اسٹار بننا چاہتی ہے۔ وہ کے-پاپ کی بہت بڑی مداح ہے۔“
زین نے بیٹی کے شوق پر فخر کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی موسیقی کی دنیا کے چیلنجز کا ذکر بھی کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-05/1553541_015802_updates.jpg
زین ملک کا نیا البم ’کوناکول‘ کب ریلیز ہوگا؟، تاریخ سامنے آگئی
گلوکار نے طویل انتظار کے بعد آنے والے اسٹوڈیو البم ’کوناکول‘ کا اعلان کر دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ خائی اس صنعت سے دور رہے تاکہ اسے اس کام کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس کے باوجود زین نے واضح کیا کہ اگر بیٹی کو انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں جانا خوشی دیتا ہے تو وہ اس کے خوابوں کی حمایت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے بس اس کا ساتھ دینا ہوگا اور والدین کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے درمیان توازن پر زور دیا۔
واضح رہے کہ خائی زین ملک اور ان کی سابقہ گرل فرینڈ سپر ماڈل جی جی حدید کی بیٹی ہیں۔
Pages:
[1]