slotcosino Publish time 2026-2-13 03:28:12

بی این پی کا طارق رحمان کی ڈھاکا اور بوگرا 6 سے کامیابی کا دعویٰ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555889_7469119_tariq_rh_updates.jpgطارق رحمان: فوٹو ایکس بی این پی

بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) نے ڈھاکا-17 اور بوگرا-6 کے حلقوں سے چیئرمین طارق رحمان کی کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

بنگلادیش میں 13ویں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو 65 اور جماعت اسلامی کو 20 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

بی این پی میڈیا سیل کے رکن شیرال کبیر خان کے مطابق طارق رحمان کی کامیابی غیر سرکاری نتائج کی بنیاد پر سامنے آئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-12/1555882_095907_updates.jpg
بنگلادیش انتخابات: بی این پی 65 اور جماعت اسلامی 20 نشستوں پر لیڈ کررہی ہے، بنگلادیشی میڈیا

بنگلادیش میں 13 ویں پارلیمانی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس سے قبل آج صبح طارق رحمان نے دارالحکومت کے گلشن ماڈل ہائی اسکول اینڈ کالج پولنگ سینٹر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

وہ صبح تقریباً 9:30 بجے پولنگ اسٹیشن پہنچے، اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر زبیدہ رحمان اور بیٹی زائمہ رحمان بھی موجود تھیں۔

انتخابی حکام کے مطابق نتائج کی حتمی توثیق سرکاری گزٹ کے اجرا کے بعد کی جائے گی۔
Pages: [1]
View full version: بی این پی کا طارق رحمان کی ڈھاکا اور بوگرا 6 سے کامیابی کا دعویٰ