slotcosino Publish time 2026-2-13 03:30:10

اب سمجھ آیا کہ پیار ایک ہی دفعہ ہوتا ہے: عاصم اظہر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555168_2734795_hgs_updates.jpg
عاصم اظہر — فائل فوٹو

پاکستانی معروف گلوکار عاصم اظہر کے محبت سے متعلق خیالات نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی۔

حال ہی میں ایک تقریب کے دوران گلوکار نے محبت کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب میں شریک ایک خاتون نے گلوکار سے سوال پوچھا کہ پیار ایک بار ہوتا ہے یا بار بار بھی ہو سکتا ہے؟

خاتون کے سوال کا جواب دیتے ہوئے عاصم اظہر نے سنجیدہ انداز میں کہا کہ پہلے سمجھتا تھا کہ پیار بار بار ہو سکتا ہے مگر اب سمجھ آیا ہے کہ ایک ہی دفعہ ہوتا ہے۔

پیار و محبت سے متعلق عاصم اظہر کے خیالات ان کے فکری اور سنجیدہ پہلو کی عکاسی کرتے ہیں، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اگرچہ انسان کو زندگی میں کئی بار لگاؤ محسوس ہو سکتا ہے لیکن حقیقی محبت صرف ایک بار ہی ہوتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555140_111305_updates.jpg
نکاح جمعے کی دوپہر میں ہو گا، ہانیہ عامر کا تبصرہ، صارفین کشمکش میں مبتلا

پاکستانی معروف اداکارہ ہانیہ عامر کے نکاح کی خبریں ایک بار پھر زیرِ گردش ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس گفتگو کا مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے، یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے مداحوں میں پہلے ہی خاصا تجسس پایا جا رہا ہے۔

اب اس بیان کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کے درمیان گلوکار کی نجی زندگی کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر سے تعلقات بحال ہونے سے قبل عاصم اظہر کی اداکارہ و ماڈل میرُب علی سے منگنی ہوئی تھی، تاہم جون 2025ء میں 3 سالہ منگنی کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

گلوکار نے انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا تھا کہ یہ فیصلہ مشترکہ ہے اور انہوں نے دونوں فریقین کی رازداری کی درخواست بھی کی تھی۔
Pages: [1]
View full version: اب سمجھ آیا کہ پیار ایک ہی دفعہ ہوتا ہے: عاصم اظہر