slotcosino Publish time 2026-2-13 03:30:11

ٹک ٹاکر علینہ عامر کی لیک ویڈیو، پیشرفت سامنے آ گئی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555181_5182981_%DA%BE%D8%AF%D8%A8_updates.jpgعلینہ عامر— فائل فوٹو

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر علینہ عامر کی مبینہ لیک ویڈیو کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ٹک ٹاکر نے اس حوالے سے آگاہ کر دیا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹک ٹاکر نے کہا ہے کہ ویڈیو لیک کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ الحمدللّٰہ! ایف آئی آر درج ہو چکی ہے، اس معاملے میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں بخشا جائے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-28/1551104_012522_updates.jpg
لیک ویڈیو کا معاملہ: علینہ عامر نے خاموشی توڑ دی

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر علینہ عامر نے اپنی مبینہ لیک ویڈیو پر خاموشی توڑتے ہوئے اسے ہراسانی اور جرم قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ اقدام صرف اپنے لیے نہیں بلکہ اس مقصد کے تحت اٹھایا ہے کہ آئندہ کوئی اور لڑکی اس طرح کے استحصال کا شکار نہ ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ میری فیک ویڈیو بنانے والوں اور اسے شیئر کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، میں اس کیس کو انصاف کی فراہمی کے لیے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہوں۔

علینہ عامر نے بروقت کارروائی اور ایف آئی آر کے اندراج پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز، حنا بٹ اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس کیس میں ملوث تمام ذمے داران کو گرفتار کر کے سزا دی جانی چاہیے تاکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کے خلاف ایک واضح اور مضبوط مثال قائم کی جا سکے۔
Pages: [1]
View full version: ٹک ٹاکر علینہ عامر کی لیک ویڈیو، پیشرفت سامنے آ گئی