slotcosino Publish time 2026-2-13 03:30:12

بنگلادیش: امیر جماعت اسلامی کا بی این پی چیئرمین کو عوامی مباحثے کا چیلنج

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-06/1553869_9494060_jt_updates.jpgفوٹو: بنگلادیشی میڈیا

بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان کو براہ راست عوامی مباحثہ کرنے کا چیلنچ کردیا۔

بنگلادیش جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمان نے آج بی این پی کے چیئرمین طارق رحمان کو دعوت دی ہے کہ وہ قوم کے سامنے براہِ راست عوامی مباحثے میں شریک ہوں، جہاں دونوں رہنما اپنے اپنے سیاسی وژن اور انتخابی منشور پیش کریں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-19/1492469_054631_updates.jpg
امیر جماعت اسلامی بنگلادیش شفیق الرحمان کی طبیعت خراب، دوران تقریر گر گئے

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ڈھاکا میں واقع سہروردی اُدیان میں پارٹی جلسے سے خطاب کے دوران شفیق الرحمان دو بار بے ہوش ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں کہا کہ بنگلادیش میں سیاسی جواز صرف آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے ذریعے ہی حاصل ہو سکتا ہے اور شفافیت و اعتماد کے بغیر کوئی بھی انتخابی نتیجہ عوامی قبولیت حاصل نہیں کر سکتا۔

امیر جماعت اسلامی نے لکھا کہ سیاسی جواز صرف آزاد اور منصفانہ انتخابات سے ہی حاصل ہوتا ہے۔ انصاف اور اعتماد کے بغیر کوئی بھی نتیجہ عوام کا اعتماد حاصل نہیں کر سکتا۔

جولائی 2024 کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے جماعتِ اسلامی کے امیر نے کہا کہ سیاسی قیادت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نئی نسل کو سیاست کا ایک نیا، مہذب اور غیر تصادمی انداز دکھائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-08-01/1496674_114302_updates.jpg
امیر جماعت اسلامی بنگلادیش ٹیرف میں کمی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے شکرگزار

امریکا نے بنگلادیشی مصنوعات پر 35 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد کردیا گیا ہے، جس پر امیر جماعت اسلامی بنگلادیش نے ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ڈاکٹر شفیق الرحمان نے کہا کہ جولائی انقلاب کے بعد ہم پر لازم ہے کہ ہم نوجوانوں کو یہ ثابت کریں کہ سیاست مہذب، شائستہ اور غیر محاذ آرائی پر مبنی بھی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ دونوں رہنما میڈیا اور عوام کے سامنے ایک ساتھ آئیں تاکہ سیاست کا ایسا انداز پیش کیا جا سکے جو تنقید کو قبول کرنے والا، جوابدہ اور شفاف ہو۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-28/1541750_110241_updates.jpg
بنگلادیش: طلبا کی سیاسی جماعت این سی پی جماعت اسلامی کی زیر قیادت 8 جماعتی اتحاد میں شامل

طلبا کی نیشنل سٹیزن پارٹی نے جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بی این پی چیئرمین کی جانب سے حال ہی میں پیش کیے گئے سیاسی منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے طارق رحمان کو ایک ایسے براہِ راست عوامی فورم پر آنے کی دعوت دی جہاں دونوں جماعتیں اپنے انتخابی منشور پیش کریں اور عوام خود فیصلہ کر سکیں۔

تاہم اس تجویز پر بی این پی کی جانب سے تاحال کوئی عوامی ردِعمل سامنے نہیں آیا۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیش: امیر جماعت اسلامی کا بی این پی چیئرمین کو عوامی مباحثے کا چیلنج