ربیکا خان اور حسین ترین کو ہنی مون وی لاگ پر تنقید کا سامنا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-02-10/1555129_5301186_2_updates.jpg—فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کری ایٹرز ربیکا خان اور حسین ترین کو اپنے ہنی مون کی ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ربیکا خان اور حسین ترین گزشتہ سال رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے اور ان کی شادی بھی سوشل میڈیا صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی۔
اب حال ہی میں ربیکا خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ہنی مون وی لاگ شیئر کیا ہے۔
اس وی لاگ میں نوبیاہتا جوڑے کو کراچی سے ہنی مون کے لیے بالی پہنچتے دیکھا جا سکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-04-27/1465182_093746_updates.jpg
ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے
ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تاریخ طے ہوگئی، سوشل میڈیا پر تقریب کی خوبصورت تصویریں وائرل ہوگئیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ربیکا خان اور حسین ترین کے اس ہنی مون وی لاگ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔
کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ربیکا خان نے عروب جتوئی کی نقل کر کے یہ وی لاگ بنایا ہے۔
دیگر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسان کو اپنی زندگی کے اس طرح کے خوش گوار لمحات سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے بجائے اپنی ذات تک محدود رکھنا چاہئیں۔
Pages:
[1]